اسلام آبادٹریفک پولیس کا بغیرلائسنس کے گاڑی / موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی جاری

جمعرات 17 اکتوبر 2019 15:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) اسلام آبادٹریفک پولیس کا بغیرلائسنس کے گاڑی / موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی جاری،ٹریفک قوانین پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے شہریوں سے حسن اخلاق سے پیش آئیں بغیر لائسنس کے مرتکب گاڑی/ موٹرسائیکل چلانے والی8,947ڈرائیورز کے خلاف کاروائی کی گئی ،کاروائی کا مقصد وقیمتی جانوں کا تحفظ اور روڈ ڈسپلن قائم کرنا ہے ، تمام زونز انچارج کو خصوصی ہدایات جاری ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے بغیر لائسنس کے مرتکب گاڑی / موٹر سائیکل چلانے والوںکے خلاف خصوصی مہم جاری رواں سال بغیر لائسنس کے گاڑی /موٹر سائیکل چلا نے والی8,947ڈرائیورز کو چالان ٹکٹ جاری کئے ہیں ،شہریوںکو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیںگی،اور شہریوں سے حسن سلوک اور صبر و تحمل سے پیش آئیںانھوں نے ایجوکیشن ٹیم کے انچارج ایجوکیشن ونگ کو خصوصی ذمہ داری سونپتے ہوئے ہدایات کی کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق ہر ممکن آگاہی فراہم کی جائے تاکہ شہری حادثات سے محفوظ رہیں اور روڈ ڈسپلن کو قائم رکھا جا سکے، ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے اور خاندان کے تحفظ کو یقینی بنائیںبغیر لائسنس کے موٹر سائیکل / گاڑی نہ چلانے دیں یہ آپ کی قانونی ذمہ داری اور تحفظ بھی ہے ہماری اولین ترجیح شہریوں کا تحفظ اور قانون پر عملدرآمد کرانا ہے -

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں