غریب عوام کی بہبود پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا اہم حصہ ہے،زاہد حسین کاظمی

تحریک انصاف بیت المال کے ساتھ اشتراک سے اس اہم انسانی خدمت میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی مرکزی نائب صدر تحریک انصاف کی مینیجنگ ڈائریکٹر بیت المال عون عباس بپپی سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف نے عون عباس بپپی کی قیادت میں پاکستان بیت المال کی سماج کے کمزور اور نادار طبقے کو فراہم کی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے سماجی بہبود کے کاموں میں بھرپور اشتراک کی حکمت عملی مرتب کر لی۔مرکزی نائب صدر زاہد حسین کاظمی کا کہنا ہے کہ غریب عوام کی بہبود پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا اہم حصہ ہے، تحریک انصاف بیت المال کے ساتھ اشتراک سے اس اہم انسانی خدمت میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان بیت المال کے صدر دفتر کے دورے اور منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپپی سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔

مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر زاہد حسین کاظمی نے پاکستان بیت المال کے صدر دفتر کا دورہ کیا اور منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپپی سے خصوصی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں ملک بھر میں مستحق طبقے کی فلاح و بہبود کے لئے پاکستان بیت المال کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر مفصل گفتگو کی گئی، اس موقع پر زاہد حسین کاظمی کا کہنا تھا کہ پاکستاں بیت المال غریب اور نادار طبقے کے لئے امید کی کرن ہے، پاکستان بیت المال احسن انداز میں اپنے ذمے کام سر انجام دے رہا ہے، غریب اعوام کی بہبود تحریک انصاف کے منشور کا اہم حصہ ہے، تحریک انصاف بیت المال کے ساتھ اشتراک سے اس اہم انسانی خدمت میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے نائب صدر زاہد حسین کاظمی کا وفد کے ہمراہ پاکستان بیت المال آمد پر خیر مقدم کرتے ہوئے عون عباس بپپی کا کہنا تھا کہ سیکرٹریٹ آمد پر تحریک انصاف کے قائدین کا خیر مقدم کرتا ہوں، وزیراعظم نے 10 ہزار یتیم بچوں کی کفالت کا ہدف دیا ہے، وزیراعظم کے ویژن کی روشنی میں سماج کے کمزور طبقے کی مدد کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، یتیم بچوں کی معیاری کفالت کے لئے ملک میں دارلاحساس سنٹرز کا جال بچھا رہے ہیں، تعلیمی وظائف کے ذریعے مستحق طلبا کی سرپرستی پاکستان بیت المال کا اہم فریضہ ہے، چاہتے ہیں کہ دنیا بھر سے صاحب ثروت افراد سماجی بہبود کے کاموں میں حصہ لینے کے لئے آگے بڑھیں، پاکستان بیت المال کے نظام کو موثر، شفاف، متحرک اور سحل بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لے رہے ہیں، ریاست مدینہ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے شب و روز محنت میں مصروف ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں