جمعیت علمائے اسلام (ف) کی قیادت کی کارکنوں کو کم سے کم ایک ہفتے تک اسلام آباد میں قیام کی ہدایت

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کی قیادت نے کارکنوں کو کم سے کم ایک ہفتے تک اسلام آباد میں قیام کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

ذرائع جے یو آئی کے مطابق کارکنوں کو اسلام آباد میں ایک ہفتے قیام اور چار سے پانچ دن کے سفری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ قیادت کے مطابق تمام اضلاع سے آزادی مارچ میں شرکت کے لئے پانچ سے دس بڑی گاڑیاں حاصل کی جارہی ہیں۔ذرائع کے مطابق گاڑیوں پر جے یو آئی اور پاکستان کے پرچم لگائے جائیں گے۔پارٹی قیادت نے کارکنوں کے اسلحہ لانے پر پابندی اور مکمل پر امن رہنے کی ہدایات بھی کی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں