اکیلے مذاکرات کا وقت گزر گیا، بات ہوئی تو پوری اپوزیشن کیساتھ ہوگی، قیادت جے یو آئی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کی قیادت نے واضح کیا ہے کہ اکیلے مذاکرات کا وقت گزر گیا، بات ہوئی تو پوری اپوزیشن کیساتھ ہوگی۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی (ف )نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش کو رد کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا وقت گزر چکا، بات ہوئی بھی تو سب اپوزیشن کے ساتھ ہو گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جے یو آئی ف کے مطابق مذاکرات کا وقت گزر چکا ہے ،وزیراعظم کے استعفے تک مذاکرات نہیں ہوں گے، حکومت سے رابطہ ہوا بھی تو اپوزیشن کے ساتھ ہو گا۔مولانا فضل الرحمان (آج) جمعہ کوشہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کریں گے اور آزادی مارچ کے حوالے سے بات کریں گے، مسلم لیگ (ن )آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کا فیصلہ پہلے ہی کرچکی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں