ڈاکٹرعطاالرحمان کی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی سے ملاقات

،صوبے کو درپیش مختلف تعلیمی مسائل پر تبادلہ خیال

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) چیئرمین ٹاسک فورس براے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سابقہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر عطاالرحمان نے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی سے خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کو درپیش مختلف تعلیمی مسائل پر تبادلہ خیال ہوا ملاقات کے دوران سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن خیبر پختونخوا، ڈاکٹر نصیر علی خان پروجیکٹ ڈائریکٹر پاک-آسٹریا یونیورسٹی ہری پور اور ڈاکٹر محمد مجاہد بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاک-آسٹریا یونیورسٹی ہری پور کی تعمیراتی پیشرفت پر جائزہ لیا گیا اس موقع پر ڈاکٹر عطاء الرحمان نے مشتاق احمد غنی کی کوششوں کو سراہا کہ انہوں نے اپنے دورے وزارت برائے ہائر ایجوکیشن میں اس تاریخی یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور آج ان کا لگایا پودا ایک تناور درخت بن چکا ہے۔ اس موقع پر صوبہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کے لیے مختلف ملکی اور بین الاقوامی سکالرشپ دینے پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن خیبر پختونخوا کو ایبٹ آباد یونیورسٹی کو درپیش این او سی کے مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایات دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں