منشیات کے خلاف کریک ڈائون اور پالیسی کو مزید سخت کرنے کے حوالے سے وزارت انسداد منشیات میں اہم میٹنگ کا انعقاد

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) منشیات کے خلاف کریک ڈائون اور پالیسی کو مزید سخت کرنے کے حوالے سے وزارت انسداد منشیات کے دفتر میں اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں وزیر مملکت انسداد منشیات شہریار آفریدی، سیکرٹری نارکوٹکس، نارکوٹکس فورس کے سینئیر آفیسرز اور منسٹری سٹاف سمیت اراکین قومی اسمبلی عندلیب عباس اور ساجدہ بیگم نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر یونائیٹڈ نیشن کے ادارے یو این او ڈی سی کے حکام نے بھی شرکت کی جو ملک میں منشیات اور سمگلنگ کے خاتمے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اجلاس میں منشیات کی روک تھام اور منشیات کے خلاف سخت ایکشن اور قابو پانے کے لئے پالیسی پر غور کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں