احتساب عدالت نے اکرم درانی کے خلاف غیرقانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں گرفتار ملزمان کو 13روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 18:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلی اکرم درانی کے خلاف غیرقانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں گرفتار ملزمان کو 13روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ قومی احتساب بیورو نے ملزم مختار بادشاہ خٹک اور عاطف ملک کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

نیب نے ملزمان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا کی ۔

عدالت نے ملزمان کا 13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مختار بادشاہ پی ڈبلیو ڈی کے چیف ایڈمن آفیسر ہیں، ملزمان نے غیر قانونی طریقے سے بھرتیاں کی تھیں، لوگوں کے جعلی ڈومسائل بنا کر بھرتیاں کی گئی ہیں، ملزمان اکرم درانی سے ملتے رہے ہیں، یہ دیکھنا ہے اکرم درانی کا کیا کردار ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں