انسداد دہشتگردی خصوصی عدالت نے سابق جج ویڈیو سکینڈل میں گرفتار ملزم حمزہ بٹ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 18:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے احتساب عدالت کے سابق جج ویڈیو سکینڈل میں گرفتار ملزم حمزہ بٹ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔جمعرات کو ملزم کو پیش کر کے ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی جانب سے ملزم حمزہ بٹ کا مزید جسمانی ریمانڈ لینے کی استدعا کی گئی ۔

(جاری ہے)

فاضل جج نے استفسار کیا کہ 12 دن میں آپ نے کیا ریکور کیا ہے، لیپ ٹاپ کی ریکوری پر آپ جسمانی ریمانڈ مانگ رہے ہیں،مزید 2 دن میں ایسا کیا حاصل کر لیں گے ۔

نیب پراسیکوٹر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے لیپ ٹاپ اور ملزم آکاش کی نشاندہی کی ہے، ملزم کی نشاندہی پر لیپ ٹاپ ریکور کرنا ہے ۔عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔دوران سماعت وکیل صفائی کی جانب سے چھاپے کے دوران قبضے میں لیے گئے سامان کو ریکور کرنے کی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں