میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی اردن کے سفیر ابراہیم المادانی سے ملاقات

جمعرات 17 اکتوبر 2019 19:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے یہاں اپنے دفتر میں پاکستان میں اردن کے سفیر ابراہیم المادانی سے ملاقات کی اور میٹرو پولیٹن نظام کی بہتری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اردن کے سفیر ابراہیم المادانی نے شہر کی بہتری کے لئے ایم سی آئی کے کرداد کو سراہا اور شہر کی مزید بہتری کیلئے تجاویز بھی دیں۔ میئر اسلام آباد نے ابراہیم المادانی کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں شیلڈ بھی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں