تھانہ جات فری رجسٹریشن آف کرائم کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کریں، ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کی شکایت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید

جمعرات 17 اکتوبر 2019 19:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید نے کہا ہے کہ عوام اور پولیس میں تعاون کا رشتہ مزید مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، تھانہ جات فری رجسٹریشن آف کرائم کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کریں، ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کے متعلق شکایت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرائم و سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر سید مصطفی تنویر، ایڈیشنل ایس پی ذیشان حید ر ،تمام زونل ایس پیز، ماڈل ڈویژنز کے اے ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے تعینات ہونے والے اے ایس پیز کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں، تاجروں، معززین علاقہ، سماجی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام اور پولیس میں تعاون کا رشتہ مزید مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، کار و موٹرسائیکل چوری کے سدباب کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں، تمام تھانہ جات فری رجسٹریشن آف کرائم کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کریں۔ وقارالدین سید نے کہا کہ ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کے متعلق شکایت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سٹریٹ کرائم ،موبائل و پرس چھیننے کی وارداتوں کے سدباب کے لئے موثر حکمت عملی اپنائیں۔

انہوں نے کہا کہ بغیر کاغذات و نمبر پلیٹ و مشتبہ موٹر سائیکلوں کو تھانہ شفٹ کریں، رہائشی علاقوں میں موٹر سائیکلوں پر ڈبل سواری کو خصوصی طورپر چیک کریں اور مشتبہ اور آوارہ گردوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی انوسٹی گیشن سنگین جرائم کے مقدمات کے متعلق ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سے میٹنگ کریں اور ان سے سن مقدمات کے متعلق پراگریس رپورٹ لیں۔ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لئے تمام تھانہ جات موثر کریک ڈائون کریں اور ان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں