حق خودارادیت اور اس کے نتیجے میں آزادی کشمیر کے حق کو مود ی ظلم و ستم کرکے دبا نہیں سکتا

پاکستان ہندو اتحاد کے صدر اوم پڑھار کی بھارتی وزیراعظم نریندار مودی پر نکتہ چینی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 21:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) پاکستان ہندو اتحاد کے صدر اوم پڑھار نے کہا ہے کہ حق خودارادیت اور اس کے نتیجے میں آزادی کشمیر کے عوام کا پیدائشی حق ہے جسے ظلم و ستم کرکے مودی نہیں دبا سکتا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے اوم پڑھار نے کہا کہ دیگر مذاہب کی طرح میرے ہندو مذہب میں بھی کسی کمیونٹی یا قوم پر ظلم کرنے اور انہیں ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرنے کی قطعاً اجازت نہیں اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ نریندرمودی ہندو نہیں بلکہ اس کا مذہب ظلم و ستم اور محکوم عوام کے حقوق غصب کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پرچم میں سفید رنگ ہم اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے جس کی وجہ ہمیں مکمل تحفظ حاصل ہے اور اپنے پرچم میں سفید رنگ پر ہمیں فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح بہت سی قربانیاں دے کر پاکستان حاصل کیا گیا تھا اسی طرح اب ہمارے کشمیری بھائیوں کوبھی قربانیاں دے کر ہی آزاد ی کی منزل حاصل ہوگی جس پر پوری پاکستانی قوم بشمول اقلیتی برادری ان کیساتھ ہے اور ہم 5 کلومیٹر طویل پرچم لہرانے کے پروگرام میں شریک ہوں گے کیونکہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی وقت کا تقاضا اور اشد ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں