اسلام آبادانتظامیہ کی تمباکو فروشی کے حوالے سے چھاپہ مار کارروائی ، 25 دکانداروں کو نوٹس جاری

جمعرات 17 اکتوبر 2019 21:52

اسلام آباد۔ 17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے شعبہ ایکسائز کی ٹیموں نے سیکٹر جی 13 میں تمباکو فروشی ایکٹ 1958ء پر عملدرآمد کے حوالے سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران 25 دکانداروں کو نوٹس جاری کر دیئے جبکہ 317 درآمد شدہ سگریٹ کے پیکٹ اور شیشہ میں استعمال ہونے والے مواد کو ضبط کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے اس دوران 10 دکانداروں کو پروفیشنل ٹیکس کے نوٹس بھی جاری کئے۔ سیکٹر جی 13 میں کارروائی کے دوران ضلعی انتظامیہ نے 30 دکانوں کا معائنہ کیا جبکہ دیگر سیکٹرز میں کارروائی کا سلسلہ آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں