انجمن طلبا اسلام طلبا کی حقیقی جدوجہد کی مظہر ہے، جامعہ میں ہمیشہ طلبا مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کیا،حماد الرحمن جامی

ے آنیوالے طلبا زیور تعلیم سے آراستہ ہوکر پاکستان کیلئے اپنی خدمات پیش کریں، ناظم جامعہ

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) انجمن طلبا اسلام طلبا کی حقیقی جدوجہد کی مظہر ہے، جامعہ میں ہمیشہ طلبا مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کیا، نئے آنیوالے طلبا زیور تعلیم سے آراستہ ہوکر پاکستان کیلئے اپنی خدمات پیش کریں ان خیالات کا اظہار ناظم جامعہ حماد الرحمن جامی نے اے ٹی آئی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے زیر اہتمام نئے آنیوالے طلبا کیلئے منعقدہ ویلکم پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ممبر قانون ساز اسمبلی ریاست جموں کشمیر پیر علی رضا بخاری ،جنرل سیکر ٹری پنجاب آکاش بلال ،سابق صدر پیر فدا حسین، سابق رہنما آصف تمبولی، مرکزی رکن مشاورت حامد وڑائچ، جنرل سیکرٹری جامعہ نعمان ہاشمی و دیگر نے بھی خطاب کیایونیورسٹی کی ویلکم پارٹی کو نوجوان کشمیریوں کی آذادی کیلئے جدوجہد سے منسوب کیا گیا ممبر قانون ساز اسمبلی ریاست جموں کشمیر پیر علی رضا بخاری کا کہنا تھا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ پاکستان کی طلبا برادری کشمیری نوجوانوں کی اخلاقی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے، کشمیرکے نوجوان جلد آزادی کا سورج طلوع دیکھیں گے، دوماہ سے جاری کرفیو بھی کشمیر یوں کی آواز نہیں دبا سکا، جنرل سیکر ٹری پنجاب آکاش بلال نے دھرنے کے شرکا کو اسلام آباد آمد سے روکنے کا مطالبہ کیا، انکا کہنا تھاکہ طلبا جنگ کی حالت میں بھی تعلیمی اداروں تک رسائی حاصل کرنے میں کسی جھجک کے محتاج نہیں ہونے چاہیئے لیکن یہاں دار الامن ہونے کے باوجود طلبا کو اپنے تعلیمی اداروں تک پہنچنا مشکل ہے۔

(جاری ہے)

طلبا کو حصول علم کیلئے مشکلات دینے والے دھرنوں کو مسترد کرتے ہیں۔ جامعات کے طلبا کا تعلیمی حرج بچانے کیلئے حکومت وقت موثر حکمت علمی ترتیب دے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں