سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی طرف سے جواب الجواب جمع کرادیا گیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی طرف سے ان کے خلاف سپریم جوڈیشل کی کارروائی روکنے سے متعلق زیرسماعت کیس میں اٹارنی جنرل کے جمع کردہ جواب پر اپنا جواب الجواب جمع کرادیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جواب میںکہا گیا ہے کہ ان پرخودساختہ الزام عائد کرکے درخواست گزاراور ان کے اہل خانہ کو تنگ کیا گیا ہے۔ صدر مملکت نے درخواست گزار کے خلاف ریفرنس دائر کرنے سے قبل اپنی آزاد انہ رائے نہیں دی بلکہ ان کیخلاف ریفرنس وزیراعظم کے مشورے پر دائر کیا گیا ہے جس کا مقصد درخواست گزارکو عہدے سے ہٹانا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں