اسلام آباد پولیس نے اندھے قتل میں ملوث ملزم طیب علی کو گرفتار کر لیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) اسلام آباد پولیس نے اندھے قتل میں ملوث ملزم طیب علی کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان پولیس کے مطابق انچارج ہومی سائیڈ یونٹ سہالہ انسپکٹر غلام رسول معہ ٹیم نے کارروائی کر تے ہوئے اندھے قتل میں ملوث ملزم طیب علی کو گرفتارکرلیا ۔

(جاری ہے)

ملزم نے روات بازار میں موبائل شاپ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نزاکت حسین کو قتل کیاتھا۔

ترجمان پولیس کے مطابق وقوعہ کے متعلق تھانہ سہالہ میں مقدمہ نمبر 66 بجرم 302/394ت پ درج ہے،ملزم کا دوسرا ساتھی فرار ہے جس کو جلد گرفتار کر لیاجائے گا،ملزم تھانہ مندرہ اور گردونواح میں سرقہ بالجبر اور ڈکیتی کے 08مقدمات میں چالان یافتہ ہے۔آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں