ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات خان کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام ، خاندان سے تعزیت کا اظہار

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) اسلام آباد میں ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات خان کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات خان کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان اور تمام ڈی آئی جیز، اے آئی جیز، ایس ایس پیز نے شرکت کی،مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی اور ان کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں