میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد شہر کے صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے،محسن شیرازی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 00:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد شہر اقتدار کے صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ اسلام آباد کے علاقے بار ہ کہو میں صفائی کا عمل جاری ہے جبکہ مختلف جگہوں پر موجود کچرے کے ڈھیر کو مشینری کے ذریعے اٹھایا گیا۔

(جاری ہے)

شعبہ سینیٹیشن کے ڈائریکٹر سردار خان زمری نگرانی کر رہے ہیں۔ شعبہ سینی ٹیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محسن شیرازی نے اس حوالے سے کہا کہ اسلام آباد شہر کی خوبصورتی کے لئے صفائی کا عمل تیز ی سے جاری ہے، تمام شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی کو یقیقنی بنا رہے ہیں، میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی ہدایات پر صفائی کا عمل جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں