ادارہ فروغ قومی زبان کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر کے سلسلے احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 18 اکتوبر 2019 16:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ادارہ فروغ قومی زبان کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ادارے کے مرکزی گیٹ کے باہر افسران و عملہ کی جانب سے بھارتی فوج کی دو ماہ سے زائد گھروں میں قید کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں کتبے اٹھا رکھے تھے، جن پر کشمیریوں کے حق میں نعرے آویزاں تھے جن میں پاکستان کے اہل قلم کشمیریوں کے ہم قدم ، ہم مقبوضہ کشمیر کے مظلوم لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، مودی سرکاری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی بند کرے، گھروں میں قید کشمیری بچوں، عورتوں، بزرگوں،بیماروں، طلبا و طالبات کو فوری کرفیو کے عذاب سے نجات دلائی جائے کے شامل تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں