معاشی استحکام کیلئے حکومت کے اقدامات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ترجمان وزارت خزانہ

جمعہ 18 اکتوبر 2019 17:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے حکومت کے اقدامات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ۔ایک بیان میں ترجمان وزارت خزانہ نے کہاکہ رواں مالی سال جولائی ستمبر عرصہ میں براہراست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 137 فیصد اضافہ ہوا ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں 88 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی براہراست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ۔

ترجمان کے مطابق ستمبر کے مہینے میں براہراست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 112 فیصد کا اضافہ ہو۔ا ترجمان نے کہاکہ ستمبر میں 38 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی براہراست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ،ستمبر میں ہونے والی براہراست غیر ملکی سرمایہ گزشتہ 26 ماہ ہونے والی سرمایہ کاری میں سب سے زیادہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں