نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین اور کربلا کے دیگر شہداء کے چہلم کے سلسلے میں جلوس مرکزی امام بارگاہ اثناء عشری سے برآمد ہو گا

جمعہ 18 اکتوبر 2019 18:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین اور کربلا کے دیگر شہداء کے چہلم کے سلسلے میں جلوس مرکزی امام بارگاہ اثناء عشری سے برآمد ہو گا جس کیلئے سیکورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے خصوصی ٹریفک پلان جاری کیا گیا ہے جس کے تحت جلوس جی سکس ٹو امام بارگاہ سے برآمد ہوگا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے مقام آغاز پر اختتام پذیر ہو گا۔

صبح 8آٹھ بجے سے لے کر جلوس کے اختتام تک کلثوم پلازہ چوک، فضل حق روڈ سے چائنہ چوک فضل الحق روڈ تک دونوں اطراف ٹریفک کے لئے بند رہیں گے۔ کلثوم پلازہ سے چاند تارا چوک سیونتھ ایونیو چوک سہروردی دونوں اطراف کی ٹریفک کے لئے بند رہے گا۔

(جاری ہے)

اسی طرح صدر روڈ اقبال ہال سے میلوڈی چوک تک دونوں اطرف کی ٹریفک کے لئے بند رہے گا۔ میونسپل روڈ لال مسجد سے شہدا چوک جی پی او چوک تک دونوں اطراف ٹریفک کے لئے بند رکھا جائے گا۔

اسی طرح پولی کلینک سے اقبال ہال تک لقمان حکیم روڈ بند رہے گا جبکہ شہری آمدورفت کیلئے کلثوم پلازہ چوک سے چائنہ چوک تک جناح ایونیو استعمال کریں گے۔ اسی طرح ناظم الدین روڈ سے خیابان چوک فیصل ایونیو استعمال کی جا سکے گی جبکہ سیونتھ ایونیو سہروردی سے جی سیون آؤٹ لوپ سروس روڈ اقبال ہال پوسٹ آفس سروس روڈ سے فضل حق یوٹرن لے کر جناح ایونیو کھلا رہے گا۔ ٹریفک پلان کے مطابق شہری آبپارہ سہروردی روڈ، شہید ملت روڈ استعمال کریں گے۔ آئی ٹی پی ایف ایم ریڈیو بھی شہریوں کو ٹریفک کی تازہ ترین صورت حال سے باخبر رکھے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں