سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ہوابازی کا اجلاس 23 اکتوبر کو ہوگا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 00:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ہوابازی کا اجلاس 23 اکتوبر کو ہوگا۔ اجلاس کے دوران کمیٹی کو گلگت ایئرپورٹ پر ہونیوالے حادثہ کے بارے میں بریفنگ کے علاوہ اب تک کی گئی کارروائی کے بارے میں بھی آگاہ کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

سینیٹ سیکرٹریٹ کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق کمیٹی کا اجلاس 23 اکتوبر بروز بدھ سینیٹر مشاہد اللہ خان کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ہوگا۔ کمیٹی کو اجلاس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقسیم کے متعلق بھی بریفنگ دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں