جے یو آئی (ف )کے آزادی مارچ کے تناظر میں جڑواں شہروں کی پولیس نے سر جوڑ لیے

مشترکہ حکمت عملی کے تحت کسی گروہ یا جتھے کو جڑواں شہروں میں داخل نہیں ہونے دیں گے، پولیس حکام

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 17:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) جے یو آئی (ف )کے آزادی مارچ کے تناظر میں جڑواں شہروں کی پولیس نے سر جوڑ لیے، مشترکہ حکمت عملی کے تحت کسی گروہ یا جتھے کو جڑواں شہروں میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔پولیس ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جڑواں شہروں م?ں حالیہ صورتحال پر راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس نے قیام امن کے لئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرلیا ہے، جڑواں شہروں کی پولیس کے اعلی افسران نے فیض آباد انٹرچینج کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر آئی جی اسلام آباد عامر زوالفقار نے کہاکہ کسی شخص یا گروہ کو کوئی سڑک بند نہیں کرنے دیں گے، شہریوں کی آزادی سلب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،ائی جی اسلام آباد، آر پی او راولپنڈی احسان طفیل اور سی پی او مد فیصل رانا نے مشترکہ حکمت عملی تیار کی ہے، آئی جی اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ احتجاج کے نام پر قانون کو ہاتھ میں لینے والے فوری گرفتار ہوں گے، کسی کو جتھوں۔

(جاری ہے)

لشکروں یا جلوس کی صورت میں لا قانونیت کرتے ہوئے جڑواں شہروں میں داخل نہیں ہونے دیں گے، جڑواں شہروں کے چپیچپے پر قانون کی حکمرآنی قائم ہے اور رہے گی،محکمہ داخلہ نے جو ایس او پیز جاری کئے ہیں ان پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا، سی پی او فیصل رانا نے بھی پولیس کو قیام امن کے لیے نئے ایس او پی پر ہدایات کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں