وزیر ٹرانسپورٹ ناصرڈار کی ان پر اپنے ماموں پر تشدد اور کرپشن کے لگائے جانے والے الزامات کی سختی سے تردید

اخبارات میں موقف شائع نہ کرنے ،یکطرفہ خبریں چھاپنے پر چیئر مین پریس فاونڈیشن کے پاس باضابطہ درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،ماموں کے بیٹے کو پیسے لینے کا الزام ثابت ہونے پر فارغ کیا اگر ایک روپے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑدونگا،ناصر ڈار

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 17:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) وزیر ٹرانسپورٹ ناصرڈار نے بعض اخبارات میں ان پر اپنے ماموں پر تشدد اور کرپشن کے لگائے جانے والے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کاروائی کااعلان کرتے ہوئے اخبارات میں ان کا موقف نہ شائع کرنے اور یکطرفہ خبریں چھاپنے پر چیئر مین پریس فاونڈیشن کے پاس باضابطہ درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ماموں کے بیٹے کو پیسے لینے کا الزام ثابت ہونے پر فارغ کیا اگر ایک روپے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑدونگا اپنے جاری کردہ بیان میں ناصرڈار نے کہا کہ میرا ماضی سب کے سامنے ہے ایک روپے کی کرپشن نہ کی نہ کسی کو غیر قانونی فائدہ پہنچانے کی کوشش کی کچھ لوگ ذاتی شہرت اور مفادات کے لیے بلیک میل کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہیں یہ بتا دینا چاہتا ہوں میرا دامن صاف ہے کسی سے بلیک میل نہیں ہونگا اپنے اوپر لگاے گئے الزام کے خلاف عدالت جاونگا الزام لگانے والوں اور اس کو میڈیا میں منصوبہ بندی کے تحت لانے والوں کے خلاف کاروائی کرونگا انہوں نے اس امر پر افسوس کااظہار کیا کہ ان کی کردار کشی کی گئی مگر ان کا موقف تک نہیں لیا گیا جس پر پریس فاونڈیشن کے چئیرمین کے پاس باضابطہ درخواست دائر کریں گے کیونکہ پریس فاونڈیشن کے ضابطہ کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے پروپیگنڈے میں مبینہ طور پر چند ایسے سرکاری آفیسران بھی شامل ہیں جن کے خلاف محکمانہ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کاروائی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں