جاپان پاکستان کے ساتھ مزید ہنر مند افراد کے حصول کے حوالے سے معاہدے پر جلد دستخط کرے گا، جاپانی سفیر

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 17:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر کونینوری متسودا نے کہا کہ جاپان پاکستان کیساتھ مزید ہنر مند افراد کے حصول کے حوالے سے معاہدے پر جلد دستخط کرے گا۔گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ پاکستان ان دس سرفہرست ممالک میں شامل ہے جہاں سے جاپان ہنر مند افراد کے حصول کا خواہاں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت جاپان میں خدمات سرانجام دینے والے پاکستانی ورکرز انتہائی ایمانداری اور عزم کیساتھ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ورکرز کو ورکنگ ویزے دیئے جائیں گے لیکن انہیں جاپانی زبان سیکھنا ہوگی جو بہت آسان ہے۔انہوں نے کہا کہ جو ورکرز جاپان میں پانچ سال گزاریں گے تو انہیں اپنی فیملی جاپان لانے کی اجازت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ٹوکیو اولمپک 2020کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور یہ شیڈول کے مطابق 24جولائی سے 9اگست تک منعقد ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں