رواں سال ستمبر تک تقریبا 48 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی بیرون ممالک میں ملازمت کیلئے رجسٹریشن کی گئی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) سال2018 ء کے مقابلے میں رواں سال ستمبر تک تقریبا 48 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی بیرون ممالک میں ملازمت کیلئے رجسٹریشن کی گئی۔

(جاری ہے)

وزارت اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق سال 2018ء میں تین لاکھ 82 ہزار 429 پاکستانیوں کی بیرون ملک ملازمت کیلئے رجسٹریشن کی گئی تاہم اس کے مقابلے میں رواں سال جنوری سے ستمبر تک چار لاکھ تیس ہزار 529 افرادکی غیرملکی ملازمت کیلئے رجسٹریشن کی گئی جوکہ گزشتہ سال کی نسبت مثبت اضافہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں