’’اسلام آباد اوپن پولو ٹورنامنٹ2019ء‘‘ کل سے اسلام آباد کلب میں شروع ہوگا

معروف کلبوں کی طرف سے ارجنٹائن اور برطانیہ کے عالمی کھلاڑی بھی حصہ لیں گے

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) ’’اسلام آباد اوپن پولو ٹورنامنٹ2019ء‘‘ 20اکتوبر سے اسلام آباد کلب میں شروع ہوگا،جس میں معروف کلبوں کی طرف سے ارجنٹائن اور برطانیہ کے عالمی کھلاڑی بھی حصہ لیں گے۔اس بات کا اعلان اسلام آباد کلب کے سیکرٹری شہریارمرزا اور پولو کلب کے انچارج شوکت ملک نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔

انکے ہمراہ ہاشم اسد،اسفندیار اور ایاز خاور بھی موجود تھے۔شوکت ملک نے بتایا کہ ایران اور گلگت سے دنیا میں پہنچنے والا پولو کا قدیم کھیل اب اسلام آباد میں بھی مقبول ہورہا ہے اور اسلام آباد کلب کے خوبصورت ترین پولو کلب کے گراؤنڈ کی تعمیر سے جس کا افتتاح اس وقت کے صدر مملکت نی2013ء میں کیا تھا کی وجہ اس پولو کے ٹورنامنٹس اور کھلاڑیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد اوپن پولو ٹورنامنٹ کے بارے میں انہو ںنے بتایا کہ اس میں چار کلب کالاباغ کلب،آسیان کلب،پریذیڈنٹ باڈی گارڈ اور ایس اینڈ آر ڈائیوو کے کلب شرکت کریں گے۔ہر کلب نے ایک ایک عالمی کھلاڑی جنکا تعلق ارجنٹائن اور برطانیہ سے ہے انہیں سپانسر کیا ہے۔20سی27اکتوبر تک جاری رہنے والے اسلام آباد اوپن پولو کا ٹورنامنٹ چار چکر پر مشتمل ہوگا۔

قبل ازیں اسلام آباد کلب کے سیکرٹری شہریار مرزا نے بتایا کہ اسلام آباد کلب میں ٹینس،بیڈمنٹن،سکواش،کرکٹ،سوئمنگ اور رائیڈنگ کلب کے علاوہ پولو گراؤنڈ کی شکل میں بہترین کھیلوں کی سہولیات میسر ہیں۔تاکہ ممبران کے لئے کھیلوں جیسی مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت خوشی اور ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ ہم پاکستان کے خوبصورت ترین پولوگراؤنڈ پر ایک بہترین پولو ٹورنامنٹ کا انعقاد کرا رہے ہیں،جو اسلام آباد کے شائقین کے لئے ایک بہترین ایونٹ ثابت ہوگا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں