تھانہ لوہی بھیر میں والد کی درخواست پر بازیاب ہونے والی 20 سالہ ملائکہ نگار کا گھر جانے سے انکار

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) تھانہ لوہی بھیر میں والد کی درخواست پر بازیاب ہونے والی 20 سالہ ملائکہ نگار نے گھر جانے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق لوہی بھیر پولیس نے لڑکی کے والد رفاقت حسین کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے مقدمہ کی تفتیش کی اور ایس پی رورل ملک اقبال کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ لوہی بھیر اور ٹیم نے ملائکہ نگار کو بازیاب کرالیا۔

مبینہ طور پر مغویہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ ملازمت کرتی ہے اوراسے کسی نے اغوا نہیں کیا ہے بلکہ وہ اپنی مرضی سے گھر سے گئی تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ گھر والے اس کو تنگ کرتے ہیں اور وہ گھر نہیں جانا چاہتی۔ پولیس نے اس بیان کے بعد ضابطے کی مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں