بھارت کشمیریوں کی آواز کو طاقت کے بل پر دبانے کی پالیسی پر بدستور عمل پیرا ہے، امتیاز وانی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:45

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) جموںو کشمیر ایمپلائز موومنٹ کے وائس چیئرمین امتیاز وانی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی حق پر مبنی آواز کو طاقت کے بل پر دبانے کی اپنی مکروہ پالیسی پر بدستور رعمل پیرا ہے اور اس نے گزشتہ ڈھائی ماہ سے نہتے کشمیریوںکا محاصرہ کررکھا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق امتیاز وانی نے اسلام آبادمیں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی یہ غلط فہمی ہے کہ وہ قتل عام اور جبر و استبداد کے دیگر ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبا سکے گا۔

امتیاز وانی نے کہا کہ بھارت کا جنگی جنون اور کشمیریوں کے خلاف اس کی ریاستی دہشت گردی ، ظا لمانہ قوانین کا نفاذ ، پابندیاں اور لائن آف کنٹرول پر گولہ باری انتہائی خطرناک ہیں لہذا عالمی برادری کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کی ان جارحانہ کارروائیوںکا نوٹس لے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کی اصل اور بنیادی وجہ صرف اور صرف تنازعہ کشمیر ہے جسے اقوا م متحدہ کی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی فوری ضرورت ہے تاکہ کشمیریوں کی مشکلات ختم ہوں اور پاک بھارت کشیدگی کا بھی خاتمہ ہو سکے۔

انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ سے اپیل ہے کہ وہ کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اورکشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں