اتاترک ایونیو کو خیابان سہروردی سے نا دار چوک تک پیر سے آزمائشی ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) اتاترک ایونیو کو خیابان سہروردی سے نا دار چوک تک پیر سے آزمائشی ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گاجبکہ ایونیو کے با قی ماندہ حصے پر کم تیزی سے جا ری ہے جس کو جلد مکمل کر کے دورویہ اتا ترک ایونیو کو ٹریفک کے لئے مکمل طور پر کھول دیا جائے گا ۔سی ڈی اے انتظا میہ کی ہدایات کی روشنی میں تمام مین ہولز کو کور کیا جا رہا ہے جبکہ کرب سٹون کی تنصیب اور دیگر متعلقہ کام کو مکمل کر لیا گیا ہے۔

مزید برآں سی ڈی اے اور آئیسکو کے درمیان سروس لائن سے متعلقہ معا ملات طے پا جانے کے بعد پیر کے روز سے ان تنصیبات کی منتقلی پر کام شروع کر دیا جائے گا۔ اسی دوران فضل حق روڈ سے نا دار چوک کے حصے پر بیس اور سب بیس کا کام مکمل کیا جائے گااور سروس لائنز کی منتقلی کے ساتھ ہی پورے اتا ترک ایونیو پر فائنل کارپیٹنگ کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ اتا ترک ایونیو کو با قا عدہ ٹریفک پر کھولنے سے قبل لین مارکنگ اور دیگر کام کو ہر طرح سے مکمل کیا جائے ۔

اس منصوبے کی تکمیل سے ناصرف عوام الناس کو سہولت میسر ہو گی بلکہ اس شاہراہ پر ٹریفک کے بہائو کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ سی ڈی اے نے اس عزم کا اظہار کیا شہر بھر سے ٹریفک کے مسائل کے خا تمے کے لئے اقدا مات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں نا صرف ایسے روڈز پرا جیکٹ کو مکمل کیا جا رہا ہے بلکہ شہر کی بڑی شاہرائوں پر ٹریفک کے مسائل سے نمٹنے اور عوام الناس کی سہولت کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کر وایاجا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں