sحکومت اور جے یو آئی ف کے درمیان ہونے والے مذاکرات منسو خ

ح* حکومت کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کرے گی

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:30

ئ*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) حکومت کی مذاکراتی کمیٹی اور جے یو آئی (ف )کے درمیان اتوار کو ہونے والے مذاکرات منسوخ ہو گئے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات کرنا تھی جسے اب منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کرے گی۔

ہبر کمیٹی کا اجلاس 22 اکتوبر کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے جس میں حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن رہنماؤں سے مشاورت کے بعد مذاکرات کا اختیار رہبر کمیٹی کو دیا ہے۔رہنما جے یو آئی ف مولانا عبدالغفور حیدری نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو فون کیا اور انہیں گزشتہ شام ہونے والی ملاقات کی منسوخی سے متعلق آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

عبدالغفور حیدری نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے تمام صورتحال سے صادق سنجرانی کو آگاہ کر دیا ہے، امید ہے صادق سنجرانی جلد رہبر کمیٹی سے رابطہ کریں گے۔اس سے قبل حکومتی کمیٹی کے رکن چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے رہنما جے یو آئی مولانا عبدالغفور کو ٹیلی فون کیا تھا۔حکومتی کمیٹی کی طرف سے جے یو آئی (ف) کے ساتھ پہلے باضابطہ رابطے میں فریقین میں ملاقات طے پائی تھی۔

عبدالغفور حیدری نے کہا تھا کہ وزیراعظم کے استعفے کے بعد ہی باضابطہ مذاکرات ہوں گے تاہم یہ دیکھنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ سے ملاقات میں کیا تجاویز اور سفارشات سامنے لائی جاتی ہیں۔کچھ روز قبل حکومت نے وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں سات رکنی کمیٹی کا اعلان کیا تھا۔کمیٹی میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر مذہبی امور نور الحق قادری، اسد عمر، چوہدری پرویز الٰہی اور وزیر تعلیم شفقت محمود شامل ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں