بزمِ فکرِ اقبال پاکستان کے زیر اہتمام ’’فکرِ اقبال میں سائنسی شعور ‘‘کے موضوع پر سیمینار کل ہوگا

پیر 21 اکتوبر 2019 12:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) بزمِ فکرِ اقبال پاکستان کے زیر اہتمام ’’فکرِ اقبال میں سائنسی شعور ‘‘کے موضوع پر سیمینار کل منگل کو اکادمی ادبیات پاکستان میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

صدارت پروفیسر فتح محمد ملک کریں گے۔ افتخار عارف مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ ڈاکٹر احسان اکبر، پروفیسر جلیل عالی، اعجاز الحق اعجاز اور ادریس آزاد موضوع کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں