ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے اراضی تنازعہ پر شہری کو قتل کر نے کے کیس میں ملزم کو عمر قید کی سزاسنادی

عدالت نے ملزم کو تین لاکھ روپے ہرجانہ مقتول کے ورثاء کو ادا کرنیکا حکم بھی دیا

پیر 21 اکتوبر 2019 14:35

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے اراضی تنازعہ پر شہری کو قتل کر نے کے کیس میں ملزم کو عمر قید کی سزاسنادی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے اراضی تنازعہ پر شہری کو قتل کر نے کے کیس میں ملزم کو عمر قید کی سزاسنادی ۔ پیر کو ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف محمود نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی ۔ یاد رہے کہ ملزم رب نواز عرف ماجا نے 2016 میں سنگین خان کو قتل کیا تھا ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم کو تین لاکھ روپے ہرجانہ مقتول کے ورثاء کو ادا کرنیکا حکم بھی دیا ۔سرکاری وکیل عامر ندیم تابش نے کہاکہ ملزم نے اراضی سستے داموں نہ دینے پر مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیا تھا،ملزم نے قتل کے بعد مقتول کے بھائی محسن جاوید کو بذریعہ فون آگاہ کیا تھا۔ملزم کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں 17 ستمبر 2016 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں