سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ نے منڈی موڑ سے ملحقہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران منڈی موڑ اور ملحقہ علاقوں سے 2 ٹرک سامان ضبط کر لیا

پیر 21 اکتوبر 2019 17:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی ای) کے شعبہ انفورسمنٹ نے منڈی موڑ سے ملحقہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران منڈی موڑ اور ملحقہ علاقوں سے 2 ٹرک سامان ضبط کر لیا۔

(جاری ہے)

تجاوزات مافیا سے متعلق شکایات موصول ہو رہی تھیں جس پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی اور تجاوزات مافیا کے ٹھیے ختم کراکر عوام الناس کیلئے راستوں کو کھلا کر دیا گیا ہے۔ کارروائی میں انفورسمنٹ عملہ اور پولیس کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔ عوامی حلقوں نے اس کارروائی کو سراہا ہے۔ عوام الناس نے منڈی موڑ لنگر خانے کے سامنے سے تجاوزات کو مستقل ختم کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں