حکومت کیخلاف جمہوری ہتھیار استعمال کرنا آئینی حق ہے، حافظ حمد اللہ

2008 کے انتخابات میں بھی دھاندلی ہوئی اور ایسا ہم کب تک برداشت کریں گے، انٹرویو

پیر 21 اکتوبر 2019 18:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف جمہوری ہتھیار استعمال کرنا ان کا آئینی و جمہوری حق ہے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ جے یو آئی ف کی جنگ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر دونوں جگہ تھی۔ ان کی جماعت نے صدر، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعظم کے عہدے کیلئے پی ٹی آئی سے مقابلہ کیا تھا۔

حافظ حمداللہ نے کہاکہ ان کی پارٹی اقتدار کی بھوکی نہیں اور نہ یہ ان کا مسئلہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2013 کے انتخابات میں بھی دھاندلی ہوئی مگر 2018 کی طرح کسی جامع منصوبے کے تحت نہیں ہوئی۔جے یو آئی رہنما نے کہاکہ 2008 کے انتخابات میں بھی دھاندلی ہوئی اور ایسا ہم کب تک برداشت کریں گے۔انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کی جنگ تمام اپوزیشن جماعتوں کی جنگ ہے اور ہمارا مسئلہ اقتدار نہیں بلکہ انتخابات میں تسلسل سے دھاندلی ہے۔حافظ حمد اللہ نے کہا کہ 25 جولائی کے بعد تمام اپوزیشن جماعتوں نے 2018 کے انتخابات کو جعلی اور دھاندلی زدہ قرار دیدیا تھا۔انہوںنے کہاکہ جے یو آئی پارلیمنٹ میں جانے پر رضامند نہیں تھی لیکن دیگراپوزیشن جماعتوں کی رائے کے احترام میں پارلیمنٹ گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں