افغانستان، چین اور پاکستان کے معاونتی ڈائیلاگ کے شرکاکے ایک و فد کاپارلیمنٹ ہاؤ س کا دورہ

سیکرٹری سینیٹ نے وفد کو ایوان بالاء کی تشکیل، کام کے طریقہ کار، کارکردگی، ملک اور عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے کی گئی قانون سازی بارے تفصیلی آگاہ کیا

پیر 21 اکتوبر 2019 18:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) افغانستان، چین اور پاکستان کے معاونتی ڈائیلاگ کے شرکاکے ایک 39 رکنی و فد نے پارلیمنٹ ہاؤ س کا دورہ کیا۔ جہاں سیکرٹری سینیٹ محمد انور نے وفد کو ایوان بالاء کی تشکیل، کام کے طریقہ کار، کارکردگی، ملک اور عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے کی گئی قانون سازی بارے تفصیلی آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سینیٹ نے کہا کہ ایوان بالاء ملک کی تمام اکائیوں کے مسائل اجاگر کرنے اور یکساں نمائندگی کیلئے تشکیل دیا گیا تاکہ ملک کے تمام علاقوں کی نمائندگی سے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ سیکرٹری سینیٹ محمد انور نے وفد کو سینیٹ کی قانون سازی، حکومتی جوابدہی، نمائندگی، انتخاب کے طریقہ کار، سینیٹ کی کمیٹیوں اور دیگر امور سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایوان بالاء صوبوں اور وفاق کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کررہا ہے۔انہوں نے وفد کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ وفد کے اراکین نے سینیٹ ہال اور قومی اسمبلی ہال کا دورہ بھی کیا۔ وفدنے بہترین انتظامات پرسیکرٹری سینیٹ کا شکریہ ادا کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں