او پی ایف کے تعلیمی اداروں میں ای لرننگ پروگرام کے ذریعے ہزاروں بچوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے

اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر عامر شیخ کی’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو

پیر 21 اکتوبر 2019 18:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر عامر شیخ نے کہا ہے کہ او پی ایف کے تعلیمی اداروں میں ای لرننگ پروگرام کے ذریعے ہزاروں بچوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ای لرننگ پروگرام کا مقصد اسلام آباد سے دور ایسے علاقے جہاں پر جدید مضامین نہیں پڑھائے جاتے انہیں ای لرننگ پروگرام کے تحت جدید علوم پڑھانا ہے۔ اس سلسلہ میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے شیخو پورہ، ہنگو، کوئٹہ، کراچی، مظفر آباد، کوٹلی اور سانگھڑ میں ای لرننگ پروگرام کے تحت طلباء کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے جس کے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں