سپریم کورٹ میں تعینات ہو نے والے نئے جج جسٹس امین الدین خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پیر 21 اکتوبر 2019 20:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) سپریم کورٹ میں تعینات ہو نے والے نئے جج جسٹس امین الدین خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، پیر کوچیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے ان سے ایک سادہ مگر پر وقار تقریب میں حلف لیا جو سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور سینیئر وکلاء سیمت متعلقہ حکام نے شرکت کی ،واضح رہے کہ جسٹس امین الدین خان لاہور ہائی کورٹ کے 5ویں سینئر ترین جج تھے۔ انہو ں نے 1985 ء میں ماتحت عد لیہ میں وکالت شروع کی تھی 1987ء میں وہ لاہور ہائی کورٹ جبکہ 2001ء میں سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ مقرر ہوئے اور 2011 میںبطور جج ان کی پہلی تقرر ی کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں