اسلام آبادسی آئی پولیس کی کارروائیاں،ایک عورت سمیت تین رکنی گر وہ گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والی گا ڑ ی ، مو ٹر سائیکل ، مو با ئل فون اور نقدی بر آمد ایک اورکا رروائی کے دوران شراب فروشی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرکے 220بوتل شراب برآمد کرلی گئی، مقدما ت درج

پیر 21 اکتوبر 2019 20:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) اسلام آبادسی آئی پولیس نے کاروائیاںکرتے ہوئے ایک عورت سمیت تین رکنی گر وہ گرفتار کر لیا ،ملزمان غیر ملکی پا رسل کا جھا نسہ دیکر شہر یو ں سے بذریعہ بینک اکا وئنٹ رقم بٹو رتے تھے ، ملزمان کے قبضہ سے وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والی گا ڑ ی ، مو ٹر سائیکل ، مو با ئل فون اور نقدی بر آمدکر لی گئی۔

ایک اورکا رروائی کے دوران شراب فروشی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرکے 220بوتل شراب برآمد کرلی گئی، ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے گئے ، مزید تفتیش جار ی ہے۔تفصیلات مطابق انسپکٹر جنر ل پولیس اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خا ن کے احکا ما ت کی روشنی میں ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے تما م پولیس افسران کو جر ائم پیشہ عناصر اور منشیا ت و شراب فروشی میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کا ٹا سک دیا ، ان ہد ایا ت کی روشنی میں ایس پی انو سٹی گیشن ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے ڈی ایس پی سی آئی اے حا کم خا ن کی زیر نگر انی سب انسپکٹر مشتا ق احمد معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں ایک پولیس ٹیم نے محمد ناصر نامی شخص سے غیر ملکی پا رسل کا جھا نسہ دیکر شہر یو ں سے بذریعہ بینک اکا وئنٹ رقم بٹو رنے والے گروہ کے ایک عورت سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیاہے ، ملزمان میں عبید بلو چ ولد بلو چ مسیح سکنہ کچی آ بادی سیکٹر G-7/2/3اسلام آ باد ، امجد امانت ولد امانت مسیح سکنہ مدینہ ٹا ئون جیمس کا لو نی راولپنڈی اورمسما ة ا ٓ ستر ملکہ زوجہ پطر س مسیح سکنہ ڈھو ک کا لا خا ن ضلع راولپنڈی شامل ہیں ، ملزمان کے قبضہ سے وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والی گا ڑ ی ، مو ٹر سائیکل ، چارعدد مو با ئل فون اور نقدی تیس ہزار روپے بر آمدکرلی ،اس گروہ کی مرکزی کردار ایک فلپائنی خاتون ہے جس کو جلد گرفتار کر لیا جائے ،ملزمان کے خلاف تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا میں مقدمہ درج کر لیاگیا ، مزید تفتیش جا ری ہے۔

(جاری ہے)

ایک اور کا رروائی کے دوران اے ایس آئی افتخار احمد معہ دیگر ملازمان پر مشتمل سی آئی اے پولیس ٹیم نے کا ر سرکار میں بھر پور دلچسپی بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد تھانہ کورال کے علاقہ سے چلتے پھرتے شراب فروخت کرنے والے ملزم شاذیل ولد شاہد سہیل ساکن علاقہ اقبال کالونی سیکٹرG-7 مرکز اسلام آ باد کوگرفتار کر لیا ، ملزم کے قبضہ سے 220بوتل شراب برآمد کرلی، ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر503مورخہ20.10.19بجرم 3/4حد امتناع منشیات تھانہ کورال، اسلام آباد درج کرلیا گیا ، مزید تفتیش جا ری ہے، ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کوسخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر اورمنشیا ت فروشوں کے خلا ف کا و شوں کومزید تیز کیا جا ئے، انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے اور اور امن وامان کی بحالی میں اپنا قومی فریضہ ادا کریں اگر آپ کے اردگرد منشیات فروش ،جواء باز یا دیگر مشکوک افراد کسی غیر قانونیسرگرمی میں ملوث ہوں تو فوری اطلاع دیں جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں