تھانہ سہالہ سے لاپتہ ہونیوالی دس سالہ بچی کو بازیاب کرا لیا گیا

والدین کی پولیس ٹیم کی تعریف،آئی جی اسلام آباد کی پولیس کو شاباشی

پیر اکتوبر 20:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) اسلام آباد کے علاقے تھانہ سہالہ سے لاپتہ ہونیوالی دس سالہ بچی کو بازیاب کرا لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد کے علاقے تھانہ سہالہ سے لاپتہ ہونے والی دس سالہ بچی کو بازیاب کرا لیا گیا، بچی کے والد محمد بشیر نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی دس سالہ بیٹی گھر سے باہر نکلی جو مل نہیں رہی کہیں لاپتہ ہو گئی ہے،ایس پی رورل زون ملک نعیم اقبال نے فوری ایس ایچ او تھانہ سہالہ کو بچی تلاش کرنے کے ہدایت دی جس پر ایس ایچ او تھانہ سہالہ نے فوری جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور لاپتہ ہونے والی بچی کی تلاش شروع کردی ،ایس ایچ او تھانہ سہالہ اور ٹیم نے بڑی محنت کے بعدث بچی کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا ہے،بچی کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اوراسلام آباد پولیس کی تعریف کی ۔

آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کی کاکردگی کو سراہا اور شاباش دی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments