اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے موصول ہونیوالی 1000 سے زائد شہریوں کی شکایات کا ازالہ کردیا

پیر 21 اکتوبر 2019 20:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے موصول ہونے والی 1000 سے زیادہ شہریوں کی شکایات کا ازالہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے دیگر تمام شعبوں کیساتھ ساتھ سوشل میڈیا سیل بھی عوامی خدمت میں پیش پیش ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے موصول ہونیوالی 1000 سے زیادہ شہریوں کی شکایات کا ازالہ کردیا،پولیس سوشل میڈیا اکاؤنٹس انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان خود بھی مانیٹر کررہے ہیں ،اسلام آباد پولیس سوشل میڈیا اکاونٹس میں فس بک ٹویٹر انسٹاگرام شامل ہیں۔

آئی جی اسلام آباد کی زیر نگرانی سوشل میڈیا ٹیم 24 گھنٹے شہریوں کی خدمت میں پیش پیش ہے،سوشل میڈیا اکاونٹس کے ذریعے اسلام آباد میں تمام معمولی و غیرمعمولی واقعات بارے معلومات فراہم کی جاتی ہیں شہری سوشل میڈیا اکاونٹس پر بلاخلاف و خطرہ معلومات شیئر کرسکتے ہیں،موصول ہونیوالی شکایات میں تھانہ کے متعلق، ٹریفک جیسے مسائل سے دو چار اور پولیس رویے کیخلاف شامل ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں