اسلام آباد، سی آئی اے پولیس کی کارروائی،جعلی غیر ملکی پارسل کا جھانسہ دیکر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

پیر 21 اکتوبر 2019 20:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) ایس پی انوسٹی گیشن سید مصطفی تنویر کی زیرنگرانی سی آئی اے پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی غیر ملکی پارسل کا جھانسہ دے کر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار کرلیا ،گرفتار ملزمان میں عبید بلوچ،امجد امانت اور آسترملکہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن سید مصطفی تنویر کی زیرنگرانی سی آئی اے پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی غیر ملکی پارسل کا جھانسہ دے کر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار کرلیا ،گرفتار ملزمان میں عبید بلوچ،امجد امانت اور آسترملکہ شامل ہیں۔

گروہ کی مرکزی کردار غیر ملکی خاتون ہے جو عدم گرفتار ہے،ملزمان سے موٹر سائیکل، 4موبائل فونز ،نقدی 30ہزار روپے برآمد کر لئے گئے ہیں، گروہ غیر ملکی پارسل کا جھانسہ دے کر بینک اکاونٹ کے ذریعے لوگوں کو لوٹتا تھا، ملزمان نے تھانہ آئی نائن کے علاقے میں بھی ایک شخص کو لوٹا تھا ،گروہ کے خلاف تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج ہے،گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز کی سی آئی اے پولیس کو شاباش دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں