سپریم کورٹ نے سٹاف کی یونیفارم خرد برد کیس میں ریلوے کے ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر عابد علی کیخلاف نیب کی اپیل خارج کردی

پیر 21 اکتوبر 2019 22:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) سپریم کورٹ نے سٹاف کی یونیفارم خریدنے کے دوران خرد برد کرنے والے ریلوے کے ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر عابد علی کیخلاف نیب کی اپیل خارج کردی ہے معاملہ کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں نیب کی بدنیتی واضح نظر آرہی ہے نیب بڑے افسروں کو ملزم نہیں بناتا سچ تو یہ ہے کہ بڑے افسروں کی رضا مندی کے بغیر کچھ نہیں ہوتا ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر بہتری کیلئے کام کرتے ہوئے خود پھنس گئے ملزم کے حوالے سے نیب کے پاس کوئی واضح ثبوت نہیں 2002ء میں ریفرنس بنا ، 19سال گزر چکے ہائی کورٹ نے عابد علی کو میٹر پر بری کیا نیب پراسکیوٹر نے اس موقع پر دلائل دیتے ہوئے ملزم نے ایک سال میں بارہ بار ٹرانزیکشنز کرائیں ملزم نے یونیفارم کی مد میں 127.471 ملین کا خرد برد کیا عدالت نے ایب اپیل مسترد کرتے ہوے ملزم طاہر علی کو رہا کرنے کا ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں