عوام الناس اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان روابط کے فروغ کیلئے مختلف سرکلز میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا فیصلہ

منگل 22 اکتوبر 2019 00:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد اور ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کی ہدایت پر عوام الناس اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان روابط کے فروغ کیلئے مختلف سرکلز میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر شالیمار سرکل نے ایف ٹین میں پیر کو ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کے حوالہ سے متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ انہوں نے عوام الناس پر زور دیا کہ شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور شہری مسائل کے حل کیلئے انتظامیہ کے دست و بازو بنیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف کمشنر اسلام آباد اس حوالہ سے عوام الناس اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان روابط کے فروغ کے خواہاں ہیں، کھلی کچہری کا انعقاد اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں