قومی اسمبلی کی قائمہ برائے کابینہ سیکریٹریٹ کے رکن علی نواز اعوان کا سیکرٹری کمیٹی پر عدم اعتماد کااظہار ،چار رکنی سب کمیٹی قائم

منگل 22 اکتوبر 2019 17:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) قومی اسمبلی کی قائمہ برائے کابینہ سیکریٹریٹ کے رکن علی نواز اعوان نے سیکرٹری کمیٹی پر عدم اعتماد کااظہار کر دیا جس کے بعد قائمہ کمیٹی نے چار رکنی سب کمیٹی قائم کر دی ۔قائمہ کمیٹی کااجلاس سید امین الحق کی زیرصدارت ہوا ۔حکومتی رکن علی نواز اعوان نے سیکرٹری کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ کارروائی میں اسلام آباد کی ملازمتوں کے کوٹہ کا معاملہ زیر بحث آیا لیکن اسے کارروائی کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

علی نواز اعوان نے کہاکہ اگر یہ ہی رویہ رہا تو میں اجلاس سے واک آؤٹ کروں گا۔ علی نواز اعوان کی دھمکی کے بعد چار رکنی سب کمیٹی قائم کر دی گئی ،کمیٹی اسلام آباد کے مکینوں کے بیس فیصد کوٹہ پر عملدرآمد کے لئے سفارشات تیار کرے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایبٹ آباد میں زلزلہ 2005 سے متاثرہ سکولوں کی تاحال بحالی نہ ہونے کے معاملے پر غور آیا ۔ وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ ایرا کو 2005ء سے لیکر ابتک دو ارب پچیس کروڑ ڈالر موصول ہوئے ہیں،کچھ رقم آزاد کشمیر اور کے پی حکومت کو جاری کی گئی،گیارہ سو ملین روپے تنخوائیں ادا کی گئی،کچھ رقم عدم استعمال کی وجہ سے سرینڈر ہو گئی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں پانچ ارب روپے جاری کئے گئے ہیں۔ ایرا حکام نے بتایا کہ ابتدائی سالوں میں رقوم زیادہ تھیں اس لیے سرینڈر کئے،اب کوئی رقم سرینڈر نہیں ہو رہیی ہے۔ ایرا حکام نے بتایا کہ 2011-12 کے بعد ہزاروں منصوبے معطل کیے گئے جن میں سے ایبٹ آباد کے سکول بھی شامل ہیں،چوہتر فیصد منصوبے مکمل، پندرہ فیصد زیر تکمیل اور گیارہ فیصد معطل ہیں۔

ایرا حکام نے بتایا کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی کے لیے پندرہ ہزار سے زائد منصوبے تھے۔ڈی جی پیرا نے بتایا کہ ایبٹ آباد میں تعمیر نو اور بحالی کے 254منصوبے ہیں۔ ایرا حکام نے بتایا کہ 2011ء کے بعد فنڈنگ میں کمی کی وجہ سے منصوبے معطل کرنا پڑے،فنڈنگ کے حوالے سے ہمارا ہاتھ بہت تنگ ہے۔ ایرا حکام نے بتایا کہ اس سال کے پی میں تعلیم کے ایک سو ایک منصوبے شروع کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں