نئے آرڈیننس سے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کو غیرمعمولی اختیارات مل گئے
پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) 9 افراد پر مشتمل ہوگی اور کمیشن کا سربراہ صدر کہلائے گا ،آرڈیننس کے تحت کالجز اضافی ٹیسٹ مثلاً انٹرویو میں امیدوار کو نمبر یا پوائٹس بھی دے سکیں گے۔رپورٹ آرڈیننس کا نفاذ سپریم کورٹ کے حکم کے منافی ہے، سینیٹر جاوید عباسی
منگل 22 اکتوبر 2019 21:27
(جاری ہے)
انہوں نے دعویٰ کیا کہ آرڈیننس کا نفاذ سپریم کورٹ کے حکم کے منافی ہے۔
جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ ’چند ماہ قبل سینیٹ نے پی ایم ڈی سی کے سابق آرڈیننس کی منظوری نہیں دی تھی لیکن حکومت نے ایک مرتبہ پھر آرڈیننس جاری کردیا‘۔انہوں نے بتایا کہ ’حکومتی نمائندوں نے انہیں اجلاس میں طلب کرکے اپوزیشن کی حمایت حاصل کرنے کی دعوت دی تھی لیکن میں نے انہیں بتایا کہ وہ بل پیش کریں تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے رائے طلب کی جا سکے اور اب حکومت نے آرڈیننس کا اعلان کردیا‘۔علاوہ ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ نیا آرڈیننس وقت کی ضرورت ہے اور طبی تعلیم سے منسلک تمام مسائل کا حل پیش کرتا ہے۔واضح رہے کہ صدر مملک ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے آرڈیننس پردستخط کے ساتھ ہی پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) تحلیل ہوگئی تھی اور اس کی جگہ پاکستان میڈیکل کمیشن نے لے لی تھی۔اس آرڈیننس کے ساتھ ہی وزارت برائے قومی صحت (این ایچ ایس) نے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے پاکستان میڈیکل کونسل کی عمارت کا کنٹرول سنبھال لیا اور کونسل کے رجسٹرار سمیت 220 ملازمین کو برطرف کردیا گیا۔ آرڈیننس کی نقول کے مطابق آرڈیننس لانے کا مقصد ملک میں طبی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔آرڈیننس کی شق 19 کے مطابق میڈیکل یا ڈینٹل کالج میں داخلے کے لیے تمام امیدوار کو میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی سی اے ٹی) پاس کرنا ہوگا اور یہ ملک بھر میں ایک ٹیسٹ ہوگا۔خیال رہے کہ حکومت نے پاکستان میڈیکل کمیشن آرڈیننس کی منظوری کے تناظر میں پاکستان کے تمام میڈیکل اور ڈینٹل ڈاکٹروں کی لائسنسنگ اور رجسٹریشن سے متعلق انتہائی اہم ریکارڈز اور میڈیکل اور ڈینٹل اداروں کی حفاظت کے لیے فوری ایکشن لیا ہے۔تمام معاملے پر جب پی ایم ڈی سی کے رجسٹرار بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر حفیظ الدین احمد صدیقی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا تھا کہ وہ بھی لاعلم تھے کہ وزارت قومی صحت نے عمارت کا کنٹرول سنبھالنے کا فیصلہ کرلیا۔خیال رہے کہ رواں برس جنوری کے پہلے ہفتے میں صدر عارف علوی نے پی ایم ڈی سی آرڈیننس 2019 کے عنوان سے ایک آرڈیننس نافذ کیا تھا، جس میں 17 رکنی کونسل کو میڈکل کالجز، ان سے منسلک ہسپتالوں اور ماہرین صحت کے مسائل کا تدارک کرنیکی ہدایت کی گئی تھی۔بعدازاں کونسل تشکیل دی گئی تھی اور 7 مارچ کو سینیٹ میں بل متعارف کروایا گیا تھا جو قائمہ کمیٹی کو ارسال کیا گیا تھا، آخر کار 26 اگست کو قائمہ کمیٹی نے بل منظور کرلیا تھا۔تاہم 29 اگست کو پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے پی ایم ڈی سی بل 2019 کو مسترد کرنے کے لیے قرارداد پیش کی تھی، جس کے بعد حکومت نے اسی روز بل واپس لے لیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ اپوزیشن سے مشاورت کے بعد نیا بل پیش کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منایا جائے گا
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ..
ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے پاکستان کا دورہ مکمل کرلیا، دفتر خارجہ
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ جمعرات کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا ..
پناہ کے اشتراک سے پاک بحریہ شفاء ہسپتال کراچی میں پیدائشی قلبی مرض میں مبتلا2 سالہ بچے کے دل کا کامیاب ..
وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سےالبرکہ بینک پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ..
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں ..
وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کنٹری ہیڈ سید ..
حکومت کی طرف سے کم از کم اجرت 32 ہزار روپے رکھی گئی ہے
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ