نیپرا ستمبرکے لئے فیول چارجز کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی سماعت 30 اکتوبر کو کرے گا

منگل 22 اکتوبر 2019 21:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی طرف سے ستمبرکے لئے فیول چارجز کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی سماعت 30 اکتوبر کو کرے گا۔

(جاری ہے)

نیپرا کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجسنی نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے ٹیرف کے تعین کے لئے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق درخواست نیپرا میں جمع کروائی ہے جسے سماعت کے لئے منظور کر لیا گیا ہے۔ درخواست میں ریفرنس فیول چارجز 2.8410 روپے فی کلوواٹ آور میں سی پی پی اے جی نے 2.9726 روپے فی کلوواٹ آور کا اضافہ تجویز کیا جس کی سماعت کے بعد ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے فیصلہ کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں