یورپی ممالک سے ترسیلات زرمیں 2.33 فیصد اضافہ

منگل 22 اکتوبر 2019 21:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں برطانیہ کے علاوہ دیگر یورپی ممالک کے ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2.33 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بنک کی طرف سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرستمبرتک جرمنی، فرانس، ہالینڈ، سپین،اٹلی، سویڈن، ڈنمارک اوربیلجئیم میں مقیم پاکستانیوں نے 169.65 ملین ڈالر مالیت کازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2.33 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ان ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے 165.78 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

مالی سال 2017-18 کی پہلی سہ ماہی میں یورپی ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے 161.74 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق ستمبر 2019 میں جرمنی، فرانس، ہالینڈ، سپین،اٹلی، سویڈن، ڈنمارک اوربیلجئیم میں مقیم پاکستانیوں کی جانب ترسیلات زرکاحجم 53.20 ملین ڈالر رہا، جوزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں کم ہے۔گزشتہ سال ستمبر میں یورپی ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے 58.14 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں