سعودی سفیر کی وزیر داخلہ سے ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کااظہار

منگل 22 اکتوبر 2019 23:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے سعودی سفیر نواف سعید اے المالکی سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

منگل کو ہونے والی ملاقات میں سعودی سفیر نے کہاکہ پاکستان سے ہر سطح پر بھر پور تعاون کریں گی- وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات میں پہلے سے زیادہ مضبوطی آئی ہی- اعجاز شاہ نے کہاکہ ہماری پوری کوشش یے کہ اپنے سعودی بھائیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں- سعودی سفیر نے سہولیات کی فراہمی پر مکمل تسلی کا اظہار کیا اور سکیورٹی کی صورتحال بہتر کرنے پر وزارت داخلہ کی کارکردگی کو سراہا-وزیر داخلہ نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی سہولیات میں بہتری اور تعاون کے بارے میں معاملات زیر بحث لائی- سعودی سفیر نے پاکستانی حکومت کی جانب سے تمام امور پر اطمینان کا اظہار کیا- وزیر خارجہ نے کہاکہ امید کرتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے تعلقات مثالی حد تک بہتر ہوں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں