چائنا کلچرل سنٹر پاکستان اور چائنیز سٹڈی سنٹر نسٹ کے تعاون سے ’’چین اور وسطی ایشیاء کے مابین آرٹسٹک روابط‘‘ کے موضوع پر لیکچر کا اہتمام

منگل 22 اکتوبر 2019 23:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) چائنا کلچرل سنٹر پاکستان نے چائنیز سٹڈی سنٹر نسٹ کے تعاون سے ’’چین اور وسطی ایشیاء کے مابین آرٹسٹک روابط‘‘ کے موضوع پر منگل کو یہاں نسٹ میںایک لیکچر کا اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

سابق سفیر ڈائریکٹر چائنیز سٹڈیز سنٹر نسٹ سید حسن جاوید، پرنسپل سکول آف سوشل سائنس اینڈ ہیومنٹیز نسٹ یونیورسٹی ڈاکٹر اشفاق حسن خان، ڈائریکٹر پروگرامز آف چائنا کلچرل سنٹر ضمیر اعوان اور نسٹ کے طلباء بھی اس موقع پر موجود تھے۔

چائنا کلچرل سنٹر پاکستان نے ہانگ کانگ یونیورسٹی کے شعبہ آرٹس کی ایسوسی ایٹ پروفیسرمس زو زیاو ڈونگ کو خصوصی طور پر لیکچر کیلئے مدعو کیا تھا۔ لیکچر جیڈ (قیمتی پتھر) سے متعلق تھا جو زمانہ قدیم میں زیورات یا قربانی کی غرض سے سازوسامان میں استعمال ہوتا تھا۔ اس کا استعمال چین میں 3500-2000 قبل مسیح کے دور میں ہوتا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں