افسران و جوان کسی بھی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، آئی جی اسلام آباد

ڈی ائی جی سے لے سپاہی تک سب کا مورال بلند ہے،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی،ان شااللہ اسلام آباد کے شہریوں کی جان و مال کی ہر صورت حفاظت کی جائے گی،محمد عامر ذوالفقار خان

منگل 22 اکتوبر 2019 23:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقارخان نے کہا ہے کہ افسران و جوان کسی بھی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں،ڈی ائی جی سے لے سپاہی تک سب کا مورال بلند ہے،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی،ان شااللہ اسلام آباد کے شہریوں کی جان و مال کی ہر صورت حفاظت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اینٹی رائٹ ٹریننگ کے دورے کے دوران کیا،اس موقع پر تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز،ایس پیز بھی آئی جی کے ہمراہ تھے،آئی جی اسلام آباد نے اینٹی رائٹ مشقوں کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا جبکہ اینٹی رائٹ کٹ کا معیار بھی چیک کیا۔اس موقع پر اپنے بیان میں آئی جی محمد عامر ذوالفقار خان نے کہا کہ افسران و جوان کسی بھی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں،ڈی ائی جی سے لے سپاہی تک سب کا مورال بلند ہے،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی،ان شااللہ اسلام آباد کے شہریوں کی جان و مال کی ہر صورت حفاظت کی جائے گی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں